اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر سین ڈیاگو کےمیں 19 سالہ جان آرنسٹ نامی حملہ آور نے یہودی عباد ت گاہ میں اس وقت فائرنگ کی جب لوگوں کی بڑی تعداد عباد ت کیلئے موجود تھی ۔ فائرنگ کے باعث ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار
کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،دریں اثناامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مشکوک ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زبردست کام کیا جس پر مشکور ہوں۔واضح رہے کہ پچھلے اتوار سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 300سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔