مالٹا سٹی(این این آئی) ایلان کردی نامی امدادی جہاز پر موجود ساٹھ سے زائد تارکین وطن کو چار یورپی ممالک میں تقسیم کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالٹا کے حکام نے بتایا کہ یہ چار ممالک جرمنی، فرانس، پرتگال اور لکمسبرگ ہیں۔
بتایا گیا کہ یہ معاہدہ یورپی کمیشن کی مداخلت کے بعد ممکن ہوا اور جرمنی 26 تارکین وطن کو قبول کرے گا۔ تاہم ان میں سے کسی بھی تارک وطن کو مالٹا میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایلان کردی نامی یہ جہاز سی لائف نامی امدادی تنظیم کا ہے۔