انڈیانا(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک تقریب کے دوران ’حملہ‘ کردیا گیا جبکہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ’حملہ آور ‘ کو پکڑ کر تقریب سے باہر نکال دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر میں ہونے والے پولیس کے ’نیشنل رائفل ایسوسی ایشن‘ کے سالانہ کنونشن میں شرکت کے لیے جیسے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سٹیج پر پہنچے تو وہاں موجود ایک شخص نے ان کی طرف موبائل فون پھینک دیا۔امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں
نے فوری طور پر موبائل فون پھینکنے والے کو حراست میں لے کر تقریب سے باہر نکال دیا۔موبائل فون پھینکنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مخالف نہیں ہے بلکہ ان کا حامی ہے۔سکیورٹی اہلکار موبائل فون پھینکنے والے شخص کے عزائم اور ارادے جاننے کی کوشش کررہے ۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ رواں کے آغاز پر امریکی سیکرٹ سروس کے سربراہ کو ان کے منصب سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔