منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان سے زیادہ امریکی اورافغان فوج نے عام شہری قتل کئے‘اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سال 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں طالبان سے زیادہ امریکی اور افغان فوج نے عام شہریوں کو قتل کیا۔افغانستان میں موجود اقوامِ متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) کے مطابق رواں برس ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سال 2013 کے ابتدائی 3 ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں اب تک کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔

اسی طرح گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں میں 23 فیصد کمی آئی۔یو این اے ایم اے کی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ تک ایک ہزار 773 شہریوں کو جانی نقصان پہنچا جس میں 581 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 192 افراد زخمی ہوئے جبکہ اس تعداد میں 582 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں جانی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ ’2019 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد حکومت مخالف عناصر کی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے کم ہیں۔یو این اے ایم اے کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت مخالف عناصر کی جانب سے غیر خود کش ڈیوائسز کے ذریعے مسلسل شہریوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان میں اضافے پر سخت تشویش ہے۔اس کے ساتھ فضائی کارروائیوں اور تلاشی کے عمل کے دوران شہریوں کو پہنچے والے غیر معمولی جانی نقصان کے اضافے پر بھی تشویش ہے جس نے حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے جانی نقصان میں مجموعی طور پر اضافہ کیا ہے۔رپورٹ میں فرہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہریوں کے جانی نقصان کی سب سے بڑی وجہ زمینی جھڑپیں یا کارروائیاں ہیں جو مجموعی تعداد کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔دوسری جانب داعش یا دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس کے پی) کی جانب سے کابل میں 7 مارچ کو کیے گئے ایک مارٹر حملے کے نتیجے میں زمینی کارروائیوں میں متاثر ہونے والی شہریوں کی مجموعی تعداد کا تقریباً 1/5 فیصد حصہ متاثر ہوا۔

واضح رہے کہ شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان کی دوسری سب سے بڑی وجہ جدید دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈی) کا استعمال ہے۔سال 2017 اور 2018 میں رائج طریقہ کار کے مقابلے میں آئی ای ڈی کی وجہ سے ہونے والے مجموعی جانی نقصان میں غیر خود کش ڈیواسز کے استعمال سے ہونے والا نقصان سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب فضائی کارروائیاں شہریوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ اور جانی نقصان کی تیسری بڑی وجہ ہیں جس کے بعد ٹارگٹ کلنگز اور جنگ کی دھماکا خیز باقیات کا نمبر آتا ہے۔اسی طرح سب سے زیادہ جانی نقصان افغان دارالحکومت کابل میں ہوا جس کے بعد ہلمند، ننگر ہار، فریاب اور قندوز صوبے میں ہونے والا جانی نقصان سب سے زیادہ رہا۔رپورٹ میں اس جانب بھی نشاندہی کی گئی کہ حکومت کی حمایت کرنے والی اور حکومت مخالف، دونوں فورسز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے مسلح حملوں کا استعمال کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…