جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

سال 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں طالبان سے زیادہ امریکی اور افغان فوج نے عام شہریوں کو قتل کیا : اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سال 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں طالبان سے زیادہ امریکی اور افغان فوج نے عام شہریوں کو قتل کیا۔افغانستان میں موجود اقوامِ متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) کے مطابق رواں برس ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سال 2013 کے ابتدائی 3 ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے میں اب تک کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔

اسی طرح گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں میں 23 فیصد کمی آئی۔یو این اے ایم اے کی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ تک ایک ہزار 773 شہریوں کو جانی نقصان پہنچا جس میں 581 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار 192 افراد زخمی ہوئے جبکہ اس تعداد میں 582 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں جانی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ ’2019 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد حکومت مخالف عناصر کی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں سے کم ہیں۔یو این اے ایم اے کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت مخالف عناصر کی جانب سے غیر خود کش ڈیوائسز کے ذریعے مسلسل شہریوں کو نشانہ بنانے اور شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان میں اضافے پر سخت تشویش ہے۔اس کے ساتھ فضائی کارروائیوں اور تلاشی کے عمل کے دوران شہریوں کو پہنچے والے غیر معمولی جانی نقصان کے اضافے پر بھی تشویش ہے جس نے حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے جانی نقصان میں مجموعی طور پر اضافہ کیا ہے۔رپورٹ میں فرہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہریوں کے جانی نقصان کی سب سے بڑی وجہ زمینی جھڑپیں یا کارروائیاں ہیں جو مجموعی تعداد کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔دوسری جانب داعش یا دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس کے پی) کی جانب سے کابل میں 7 مارچ کو کیے گئے ایک مارٹر حملے کے نتیجے میں زمینی کارروائیوں میں متاثر ہونے والی شہریوں کی مجموعی تعداد کا تقریباً 1/5 فیصد حصہ متاثر ہوا۔واضح رہے کہ شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان کی دوسری سب سے بڑی وجہ جدید دھماکا خیز آلات ( آئی ای ڈی) کا استعمال ہے۔سال 2017 اور 2018 میں رائج طریقہ کار کے

مقابلے میں آئی ای ڈی کی وجہ سے ہونے والے مجموعی جانی نقصان میں غیر خود کش ڈیواسز کے استعمال سے ہونے والا نقصان سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب فضائی کارروائیاں شہریوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ اور جانی نقصان کی تیسری بڑی وجہ ہیں جس کے بعد ٹارگٹ کلنگز اور جنگ کی دھماکا خیز باقیات کا نمبر آتا ہے۔اسی طرح سب سے زیادہ جانی نقصان افغان

دارالحکومت کابل میں ہوا جس کے بعد ہلمند، ننگر ہار، فریاب اور قندوز صوبے میں ہونے والا جانی نقصان سب سے زیادہ رہا۔رپورٹ میں اس جانب بھی نشاندہی کی گئی کہ حکومت کی حمایت کرنے والی اور حکومت مخالف، دونوں فورسز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے مسلح حملوں کا استعمال کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…