بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلے میں آج 115حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلے میں(آج) 23 اپریل کو 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں14ریاستوں میں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا چناؤ کریں گے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 7 مئی کو ملک کی 19 ریاستوں کی 59 نششتوں پر ووٹ ڈالیں جائیں گے۔اس سے قبل لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ بھارت کے ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد کے بعض چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑکر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ ریاست مغربی بنگال میں 76.43 فیصد پولنگ ہوئی۔ ریاست منی پور میں 76.15 فیصد اور آسام میں 76.22 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔پانڈی چیر ی میں 76.19 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.40 فیصد، کرناٹک میں 67.76 فیصد، تامل ناڈومیں 72فیصد، اڑیسہ میں 57.97 فیصد، بہار میں 62.38 فیصد، اترپردیش میں 62.06 فیصد اور مہاراشٹر میں 61.22 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اڑیسہ میں میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کی 35 فیصد سیٹوں پربھی ووٹ ڈالے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…