جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں عام انتخابات،2014ء میں 330نشستیں حاصل کرنیوالی مودی کی جماعت کیا دوبارہ حکومت بناسکے گی؟ سروے کے حیرت انگیزنتائج سامنے آگئے

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد قوم پرست جذبات کے بڑھنے سے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں صرف چند نشست دور ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں رواں ہفتے عام انتخابات کا آغاز ہورہا ہے جس میں بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت میں اتحادی جماعت کانگریس اور اس کے اتحادیوں اور چند مقامی جماعتوں کو ہرانے کے لیے پر عزم ہیں۔بھارتی ٹی وی نیے بتایاکہ سروے پول کے مطابق ملک میں دیہی معیشت کمزور ہونے اور نوجوانوں کے لیے روزگار نہ ہونے پر انتخابات سخت ہوگئے تھے تاہم گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے بعد مودی کی قوم پرست جماعت کی حمایت میں اضافہ سامنے آیا ۔پولنگ ایجنسی سی وی اوٹر کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادی پارلیمنٹ میں 543 نشستوں میں سے وہ 267 پر فتح حاصل کرسکتے ہیں جو اکثریت سے صرف 5 نشست دور ہوگا۔حالیہ اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ 2014 میں ہونے والے بھارت کے انتخابات جس میں مودی کی جماعت نے کلین سویپ کرتے ہوئے 330 نشستیں حاصل کی تھیں اور حکومت قائم کی تھی، کے مقابلے میں اس مرتبہ بی جے پی کو کم نشستیں مل سکتی ہیں۔اس کے علاوہ انڈیا ٹی وی،سی این ایکس کے ایک دیگر سروے کے مطابق نریندر مودی 275 نشتیں حاصل کرکے آدھی اکثریت حاصل کرلیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…