پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

مصر اور سعودی عرب کے تزویراتی تعلقات کو مضبوط تر بنائیں گے : شاہ سلمان

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے

مصری صدر کے لیے نیک تمناؤں پرمبنی مکتوب ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا۔ اس مکتوب میں سعودی فرمانروا نے مصر کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تزویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سے نمٹنے علاقائی اور عالمی امور میں سعودی اور مصر مل کر اپنا سفر جاری رکھیں گے۔خیال رہیکہ گذشتہ روز سعودی عرب کے وزیرمملکت ڈاکٹر عصام بن سعید اور سعودی عرب کے افریقی امور کے وزیر احمد بن عبدالعزیز قطان نے مصری صدرسے قاہرہ میں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔مصری ایوان صدر کی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر السیسی نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے نیک تمناؤں پرمبنی پیغام دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے باہمی تعلقات خطے میں استحکام کی علامت ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…