اسرائیل نے مسلمانوں کی تاریخی مسجد کو نائٹ کلب میں تبدیل کردیا‎

16  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاریخی مسجد نائٹ کلب میں تبدیل ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی مسجد الاحمر کو نائٹ کلب میں تبدیل کر دیا۔ ایک اسرائیلی کمپنی نے تیرہویں صدی کی جنوبی بیت المقدس میں واقع الاحمر مسجد کو نائٹ کلب اور شادی ہال میں تبدیل کردیا۔ فلسطینی اسلامک اینڈوومنٹ ایجنسی کے سیکرٹری خیر طبری کے مطابق یہ مذہبی دہشت گردی ہے۔یہ فلسطین کی تاریخی مساجد میں سے ایک مسجد ہے جو 1948ء میں

یہودیوں کے قبضے میں چلی گئی تھی۔ نائٹ کلب میں بدلنے سے پہلے اسے سکول اور الیکشن کمپینز کے لیے استعمال کیا جاتا رہا لیکن اب اس مسجد کو نائٹ کلب میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی مسلمانوں نے اسے دوبارہ مسجد بنانے کی درخواست دی لیکن تاحال عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مساجد کو شراب خانوں اور نائٹ کلبوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔اسرائیل کی اس حرکت پر مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…