عمر البشیر کوعالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی

16  اپریل‬‮  2019

خرطوم(این این آئی)سوڈان کی عسکری کونسل نے باور کرایا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کو ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے حوالے کرنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے ایک رکن نے کہاکہ

عالمی فوج داری عدالت نے عمرالبشیر کو دارفور میں قتل عام کے الزامات کے تحت اشتہاری قرا ردے رکھا ہے مگر ہم انہیں عالمی عدالت کے حوالے نہیں کرسکتے۔ یہ فیصلہ سوڈان کی منتخب حکومت کرے گی کہ آیاصدر البشیرکو آئی سی سی کے حوالے کیا جائے یانہیں۔عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخنے ایتھوپیا میں قائم سوڈانی سفارت خانے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عمر البشیر کی عالمی عدالت انصاف کو حوالگی کافیصلہ منتخب سول حکومت کرے گی۔ عبوری عسکری کونسل اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کریگی۔سوڈانی عسکری کونسل کے رکن جلال الدین شیخ نے گذشتہ روز ادیس ابابا کا دورہ کیا اور ایتھوپیا کے صدر سے ملاقات کی۔خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف سوڈان کے معزول صدرعمرالبشیر کے خلاف سنہ 2009 اور 2010 کو دو بار دارفور صوبیمیں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت ریڈ وارنٹ جاری کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…