تہران(این این آئی)ایک ایرانی عدالت نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کو ایک برس کی قید سزا سنائی لیکن یہ سزا معاف کر دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے دی گئی ایک سال کی سزا کو ملکی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کر دیا ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سزا پانے والی خاتون وداع موحد کے وکیل پیام درفشاں
کے مطابق عدالت کی جانب سے دی گئی ایک سال کی سزا کو ملکی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کر دیا ہے اور اب اس کی جیل سے رہا کرنے کے بنیادی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ وہ اگلے دنوں میں جیل سے رہا کر دی جائے گی۔ وداع موحد نے ہیڈ اسکارف گزشتہ ماہ مارچ میں احتجاج کے طور پر اتارا تھا۔ اسی خاتون کو 2017 میں بھی اسی الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔