پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا،سابق امریکی سفیررچرڈ اولسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا، پاکستانی وزیراعظم کے افغان امن عمل سے متعلق بھی مثبت اقدامات کیے، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں مدد کی، یہ تعلقات کیلئے اہم ہے، عمران خان نے افغان امن عمل سے متعلق چند مثبت اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں مہارت کا مظاہرہ کیا، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں، پاکستان افغان امن مذاکرات کیلئے طالبان میں اپنے اثرور سوخ کو استعمال کرسکتا ہے۔پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کو پر امن، مستحکم اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان قابل غور وسائل سے فائدہ اٹھائے تو عالمی معیشت میں اہم پلیئر بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان 2018 میں دو طرفہ تجارت 6.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی، دو طرفہ تجارت کو اس سے بھی آگے بڑھایا جاسکتا ہے، امریکی حکومت کا سب سے بڑا ایکس چینج پروگرام پاکستان کیساتھ ہے۔ سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کیساتھ حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مہارت کا ثبوت دیا، پاکستانی وزیراعظم کے افغان امن عمل سے متعلق بھی مثبت اقدامات کیے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…