صنعاء(این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے حجی گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے شمال میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر چار فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ۔جن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ 39 جنگجو ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوئے ۔اس آپریشن کے دوران عبس ڈاریکٹوریٹ، مزارع الجر اور عبس مرکز میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھڑا لیے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبس ڈاریکٹوریٹ کے ایک مقامی ذریعے نے بتایاکہ پانچویں ملٹری زون کی حدود میں فوج نے حوثیوں باغیوں کے ٹھکانوں پر چار فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ 39 جنگجو ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوئے ۔یمنی فوج نے ایک ہفتہ قبل ملٹری زون پانچ میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران عبس ڈاریکٹوریٹ، مزارع الجر اور عبس مرکز میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھڑا لیے گئے۔