خرطوم(این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت ملک کے دیگر شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے ساٹھ مظاہرین کو ہلاک کردیاگیا۔ مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ ایک سو چھتیس
طبی اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت کے خلاف مظاہرے گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہوئے تھے۔ ابتدا میں مظاہرین بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مہم چلا رہے تھے۔ بعدازاں تیس برس سے حکومت کرنے والے عمر البشیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم فزیشن فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدگان سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ اس تنظیم کے مطابق مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ ایک سو چھتیس طبی اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت کے خلاف مظاہرے گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہوئے تھے۔ ابتدا میں مظاہرین بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مہم چلا رہے تھے۔ بعدازاں تیس برس سے حکومت کرنے والے عمر البشیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔