جمعہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2024 

امریکہ کی بھارت نوازیاں جاری ، بھارت کو خطرناک ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیدی

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹر کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی وجہ سے خطے کے توازن میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا بھارت کو 24 ایم ایچ ۔ 60 آر ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا جو زیرِ سمندر آبدوز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ان ہیلی کاپٹر کی خریداری میں

دلچسپی گزشتہ برس ہی دکھائی گئی تھی اور اس نے امریکا کو اس حوالے سے گزشتہ برس درخواست دی تھی اس حوالے سے امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی کانگریس کو آگاہ کررہا ہے کہ بھارت کو 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کے 24 ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔امریکی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے ایم ایچ ۔ 60 آر بالمعروف رومیو تیار کیا ہے جس کے پاس زیرِ سمندر آبدوز کی تلاش، بحری جہازوں کے خلاف کارروائی اور سرچ اینڈ ریسکیو کی صلاحیت موجود ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت کرے گی جس سے امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔امریکا نے جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت کو اپنا اہم دفاعی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی خطے میں سیاسی استحکام، امن و امان اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔خیال رہے کہ بحر ہند میں چینی اثر و رسوخ اور عالمی بحری طاقت کے طور پر ابھرنے کو نئی دہلی اپنے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…