قاہرہ(این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہاہے کہ دنیا بھر میں نفرت کا بیانیہ مرکزی حیثیت اختیار کرگیا ہیاور جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ نفرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اور ریڈیو کا استعمال کرتے ہیں۔ نفرت، انتہا پسند، دہشت گردی اور نسل پرستی کے خلاف
ہمیں ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ چلناہوگا۔ مذہب کو جواز بنا کر مخالف مذہب کے پیروکاروں پرحملے ناقابل قبول ہیں۔ انسانی جان کی تکریم اور بین الاقوامی انسانی حقوق ہم سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے مصر کے دورے کے دوران ملک کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھرکے سربراہ الشیخ احمد الطیب سے ملاقات کی اور کہا کہ نفرت کے بیانیے کے خلاف وہ عالم اسلام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ملاقات میں جامعہ الازھرکے سربراہ الشیخ احمد الطیب سے ملاقات کے بعد انتونیو گوٹیرس نے نفرت، نسل پرستی اور سام دشمنی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائیٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں 50 نمازیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔گوٹیرس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نفرت کا بیانیہ مرکزی حیثیت اختیار کرگیا ہیاور جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اور ریڈیو کا استعمال کرتے ہیں۔انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ نفرت، انتہا پسند، دہشت گردی اور نسل پرستی کے خلاف ہمیں ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ چلناہوگا۔ مذہب کو جواز بنا کر مخالف مذہب کے پیروکاروں پرحملے ناقابل قبول ہیں۔ انسانی جان کی تکریم اور بین الاقوامی انسانی حقوق ہم سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔