بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

اھواز میں مظاہرین پر پاسداران انقلاب نے گولیاں‌ چلا دیں، ایک جاں بحق اورمتعدد زخمی

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی )ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب اکثریتی صوبے الاھواز میں سیلاب کے باعث راستہ بند کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور کم سے کم 4 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین سیلاب کی آڑمیں راستہ بند کرنے اور ایندھن

اور پٹرولیم مصنوعات تک رسائی روکنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب اور ایرانی پولیس نے الجلیزی ضلعے کے علاقے سھل میسان میں مظاہرہ کرنے والوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت عبود خلف الربیعی کے نام سے کی گئی ہے۔سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب نے مظاہرہ روکنے کے لیے سھل میسان اور اس کے اطراف میں چھاپے مارے اور دسیوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس کی طرف سے مظاہرین کیخلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ ادھر الاھواز کے شعبہ حادثات کے مطابق تباہ کن سیلاب کے باعث 74 دیہات کو خالی کرالیا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث تقریبا ایک لاکھ شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں جب کہ السوس، الخفاجیہ، البسیتین اور دور خوین شہروں میں بھی سیلاب کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کی نقل مکانی کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…