منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لندن کی مسجد کے قریب ایک شخص کے قتل کی وجہ بیش قیمت گھڑی نکلی،افسوسناک انکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی پولیس نے کہاہے کہ گذشتہ جمعرات کو لندن کی ایک مسجد میں ایک شخص کی ہلاکت میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا تاہم اس واقعے کی وجہ ایک بیش قیمت گھڑی معلوم ہوتی ہے جس کی قیمت 80 ہزار امریکی ڈالر کے برابربتائی جاتی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق لندن پولیس نے کہاکہ دارالحکومت میں شاہراہ کے قریب 700 میٹر کے فاصلے پر واقع مسجد ریجنٹ پارک میں جس شخص کو شدید زخمی حالت میں اٹھایا گیا اس کی شناخت چیچن باشندے کے طورپر کی گئی ہے جس کا نام ظہیر وزییٹر ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا تھا کہ 25 سالہ چیچن ظہیر کوچاقو سے نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے میں دہشت گردی کا عنصر معلوم نہیں ہوتا البتہ پولیس کو پتا چلا ہے کہ اس واقعے میں ایک گھڑی سامنے آئی ہے جس کی مالیت 80 ہزار امریکی ڈالرکے برابر ہے۔طبی عملے اور پولیس نے زخمی ہونے والے چیچن باشندے کی جان بچانے کی پوری کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی ویب سائیٹ پر اس واقعے کے بارے میں 104 الفاظ پر مشتمل ایک بیان شائع کیا گیا۔پولیس نے لندن کی مرکزی مسجد کو گذشتہ جمعرات کو اس وقت بند کریا تھا جب دو مشتبہ افراد بھاگ کر اس مسجد میں جا گھسے تھے۔ ملزمان ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد نمازیوں میں جا گھسے اور جوبعد ازاں وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ برطانوی پولیس نے کہاہے کہ گذشتہ جمعرات کو لندن کی ایک مسجد میں ایک شخص کی ہلاکت میں دہشت گردی کا عنصر نہیں ملا تاہم اس واقعے کی وجہ ایک بیش قیمت گھڑی معلوم ہوتی ہے جس کی قیمت 80 ہزار امریکی ڈالر کے برابربتائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…