پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

اردوان کی جماعت کو دھچکا،اپوزیشن کا انقرہ میں میئرشپ جیتنے کا دعویٰ

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی پر 16 سال حکمرانی کرنے والے صدر رجب طیب اردوان کی جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں دھچکا، دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں شکست کا خطرہ، اپوزیشن نے انقرہ میں میئرشپ جیتنے کا دعویٰ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے

بلدیاتی الیکشن میں ووٹرز نے کئی شہروں کے میئرز، میونسپل کونسل اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب کیا۔دارالحکومت انقرہ میں ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو سینتالیس کے مقابلے میں تقریباً اکیاون فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔استنبول جہاں صدر اردوان نے اپنے وفادار ساتھی سابق وزیراعظم بن علی یلدرم کو میدان میں اتارا ہے، حکمران جماعت 48اعشاریہ سات ووٹ کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کررہی ہے، مدمقابل اپوزیشن امیدوارجنہیں اڑتالیس اعشاریہ چھ پانچ فیصد ووٹ ملے وہ بھی فتح کا دعویٰ کررہے ہیں۔طیب اردوان نے انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ استنبول میں میئر شپ نہ بھی ملی تو ڈسٹرکٹ کونسل پر انہی کا کنٹرول ہوگا۔طیب اردوان بولے، حکومت کی کچھ کمزوریاں ہیں تو انہیں دورکرنا ہمارا فرض ہے، کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے میں کرد حمایت یافتہ ایچ ڈی پی جیت گئی ہے جبکہ کئی شہروں میں حکمراں جماعت کو کامیابی ملی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق مسلسل فتوحات سمیٹنے والے اردوان کی حمایت میں کمی کی وجہ معاشی سست روی، بے روزگاری میں اضافہ اور مہنگائی بنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…