پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بھارتی سیٹلائٹ شکن میزائل تجربے کی جاسوسی کیلئے امریکی ڈرون بھیجنے کی خبریں،ترجمان پینٹا گون کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے بھارت کے سیٹلائٹ شکن میزائل تجربے کی جاسوسی کیلئے ڈرون طیارہ بھیجنے بارے رپورٹوں کی سختی سے تردید کردی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ڈیوڈ ڈبلیو الیسٹبرن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا کوئی اثاثہ بھارت کی جاسوسی نہیں کررہا بلکہ درحقیقت امریکہ بھارت کے ساتھ اپنی پائیدار پارٹنر شپ کو مسلسل توسیع

دے رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر ملک اپنے دوستوں اور دشمنوں کی نگرانی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ پوری دنیا اپنے دوست اور دشمن ممالک کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے تو یہ حیران کن ہوگا کہ امریکہ بھارتی تنصیب کی سرگرمیوں سے آگاہ نہ ہو تاہم انہوں نے کہا یہ کہنا کہ بھارتی سیٹلائٹ شکن نظام کیلئے ڈرون بھیجا بالکل بے بنیاد ہوگا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…