مسلمانوں کی دلجوئی پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کیلئے انتہائی اہم مطالبہ کر دیا گیا

25  مارچ‬‮  2019

کرائسٹ چرچ(این این آئی)وسط مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے وحشیانہ حملے کے بعد جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈرن نے اس معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش ہے اس نے مسلمانوں کے دلوں میں ان کی قدرو منزلت میں اضافہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے جیسنڈا ارڈرن کو امن نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پندرہ مارچ کو کرائیسٹ چرچ کی دو مساجد میں 50 نمازیوں کی شہادت کے واقعے کے بعد مسز ارڈرن نے مسلمانوں کے ساتھ جس ہمدردی اور دلجوئی کا طرز عمل اپنایا اور انتہا پسندانہ نظریات کو مسترد کیا اس نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں نوبل انعام دینے کے حق میں ایک مہم جاری ہے۔37 سالہ ارڈرن نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ دنیا کی کم عمر وزیراعظم ہیں۔کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کیا اور مسلمان کمیونٹی کے دکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پٹیشن میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو نوبل امن انعام دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پٹیشن پر ہزاروں افراد نے دستخط کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…