تم ایک ہندو ہو۔۔۔!!! اجیت ڈوول نے بھیس بدل کر پاکستان میں کتنے سال تک خفیہ قیام کیا ؟لاہور میں ایک بزرگ نے انہیں کیسے پکڑا؟ بھارتی قومی سلامتی مشیر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

24  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی قومی سلامتی مشیراجیت ڈوول جو ماضی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے بھی منسلک رہ چکے ہیں ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شرکا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہوہ 7سال تک بھیس بدل کرپاکستان میں خفیہ طور پر قیام پذیر رہے ۔

ایک مرتبہ  وہ  لاہور میں گھوم پھر رہے تھے کہ ایک دربار کے قریب بیٹھے بزرگ نے انہیں دیکھا اور کہا کہ تم ہندو ہو؟میں نے جواب دیا ،نہیں! اس نے پھر پوچھا ۔میرا جواب پہلے والا ہی تھا،وہ بزرگ جس کی لمبی لمبی داڑھی تھی وہ مجھے دو تین گلیاں گھما کر ایک کمرے میں لے گیا اور اندر سے کنڈی لگا دی ، اس بزرگ نے پھر پوچھا کہ تم ہندو ہو؟میں نے پھر انکار کیا،میں نے ان بزرگ سے پوچھا کہ آپ مجھ سے یہ سب کیوں پوچھ رہے ہیں؟تو انہوں نے جواب دیا ،کیونکہ تمہارے کان چھیدے ہوئے ہیں یہ بھی ایک نشانی ہے ہندو ہونے کی ۔ تو میں نے کہا کہ میں پہلے ہندو تھا بعد میں مذہب تبدیل کرلیا،لیکن وہ بزرگ بضد رہے کہ تم ابھی بھی ایک ہندو ہو،میں نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے یہ حلیہ کیوں بنایا ہوا ہے ؟تو انہوں نے کہاکیونکہ میں خود ایک ہندو ہوں اور اس نے اس حلیے میں رہنے کی وجہ بھی بیان کی ۔۔۔اس بزرگ نے ایک الماری کھولی جس کے اندر مورتیاں تھیں جنہیں وہ بوجتا تھا لیکن باہر وہ ایک مذہبی شخص تھا۔ میں نے ان کی مدد کرناچاہی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…