برسلز(این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں
آمد کے موقع پر فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر برطانوی ارکان پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر معاہدے کو تسلیم نہیں کیا تو نو ڈیل بریگزٹ کی صورتحال یقینی ہو سکتی ہے۔ صدر ماکروں نے تاہم برطانیہ کی یورپی یونین سے اخراج کی طے شدہ تاریخ، انتیس مارچ میں ممکنہ توسیع کو رد نہیں کیا۔