سانحہ کرائسٹ چرچ، قرآن پاک کی تلاوت سے پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز

19  مارچ‬‮  2019

ویلنگٹن(این این آئی) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی فضا ابھی تک سوگوار ہے، گزشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، وزیراعظم جیسنڈا نے اسلام علیکم کہا، اجلاس میں بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کوبھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایک منٹ کی

خاموشی اختیار کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے تقریر کا آغاز اسلام وعلیکم کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں دہشت گردی کرنے والے کا نام لینا بھی پسند نہیں کریں گی، آپ لوگ کبھی مجھ سے اس کا نام بھی نہیں سنو گے، وہ ایک دہشت گرد ہے، وہ ایک مجرم ہے، وہ ایک انتہا پسند ہے، لیکن وہ بے نام ونشان رہے گا، ان لوگوں کا نام لینا چاہئے جنہوں نے جان گنوا دی، بجائے اس کے اسکا نام لیا جائے جس نے جان لی، ہم نیوزی لینڈ میں اسے کچھ بھی نہیں دیں گے، یہاں تک کہ نام بھی نہیں۔اجلاس کے دوران بہادر پاکستانی شہری نعیم رشید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ نعیم راشد جن کا تعلق پاکستان سے ہے، حملہ آور سے بندوق چھیننے کی دوڑ میں شہید ہوگئے، انہوں نے مسجد کے اندر عبادت کرنے والے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان گنوا دی، مرنے والوں کا تعلق اس مذہب سے تھا جو کشادہ دل کے ساتھ سب کا استقبال کرتے ہیں۔وزیراعظم جسنڈا آرڈن نے کہا حاجی داؤد نبی 71 سال کا ایک شخص تھا، جس نے النور مسجد کا دروازہ ان الفاظ کے ساتھ کھولا، ہیلو برادر خوش آمدید، یہ آخری الفاظ تھے، انہیں نہیں پتہ تھا کہ دروازے کے پیچھے کس قدر نفرت ہے لیکن ان کا استقبال کا طریقہ بتاتا ہے کہ وہ ایسے مذہب کے رکن تھے جو تمام لوگوں کو کشادہ دل اور فکر کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…