جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر نے آئندہ مالی سال کیلئے 4کھرب 75ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کردیا،پاکستان کیلئے فوجی امداد سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے لیے 4 کھرب 75 ارب ڈالر کا تاریخی بجٹ تجویز کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فوج کے لیے رقم میں اضافے کی تجویز دے دی۔

امریکی صدر نے سرحدی دیوار کے لیے اربوں ڈالر مختص کر دیے جب کہ امریکی صدر نے ہیلتھ کیئر کے لیے رقم میں کٹوتی کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے ایک کھرب ڈالر خسارے کا بجٹ تجویز کر دیا۔گزشتہ سال اگست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 کے لیے دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کیے تھے۔ 716 ارب ڈالرز کے بل میں امریکی افواج کی تنخواہوں میں دو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ کیا گیا۔بِل میں امریکی فوج کے لیے 77 نئے ایف-35 لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے ساڑھے 7 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔ یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کرنے تھے جب کہ بِل میں پاکستان کے لیے مختص فوجی امداد میں کٹوتی کر دی گئی تھی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کو امریکی فوج کیلیے بہترین سرمایہ کاری قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بہت جلد ہم دشمنوں سے خلا میں اسلحہ اسٹور کرنے کی دوڑ میں بھی آگے ہوں گے۔گزشتہ سال مارچ میں نئے مالی سال کے امریکی کانگریس نے 13 کھرب ڈالر مالیت کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ڈیموکریٹ اور ری پبلکن رہنماوں کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد بالآخر مالیتی بِل میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار اور دیگر رکاوٹیں تعمیر کرنے کے لیے ایک ارب 60 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…