پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں انقلاب کی حقیقت کا انکشاف کرنے والی دستاویزلیک ہوگئی ،انقلاب والے دن ایردوآن کوسب کچھ پہلے ہی پتہ تھا،سنسنی خیز دعوے

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

انقرہ (این این آئی)ترکی میں 2016 میں انقلاب کی ناکام کوشش کے نتیجے میں صدر رجب طیب ایردوآن ایک مطلق العنان حکمران کے طور پر سامنے آئے تاہم اس واقعے کے ڈھائی برس بعد ایک ایسا ثبوت سامنے آیا ہے جو یورپی یونین کے ان شکوک کی تصدیق کرتا ہے کہ صدر ایردوآن کو پہلے ہی یہ معلوم تھا کہ کیا ہونے جا رہا ہے مگر انہوں نے وہ سب کچھ ہونے دیا تا کہ یک شخصی حکمرانی کے نظام کی بنیاد رکھی جا سکے۔

اس بات کا انکشاف انگریزی ویب سائٹ کی جانب سے کیا گیا ۔ یہ ثبوت ایک دستاویز کی صورت میں سامنے آیا جو ترکی کے پراسیکیوٹر نے 16 جولائی 2016 کو تحریر کی تھی، اس دستاویز کو تحقیقاتی صحافی احمد دونمیز نے حاصل کر لیا جو اس وقت سویڈن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔یہ دستاویز ان واقعات کا تفصیلی ریکارڈ ہے جو انقلاب والے روز صبح پانچ بجے اور سات بجے رونما ہوئے۔ مثلا دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی فضائیہ کے انقلابی عناصر نے پارلیمنٹ اور صدارتی محل کے باغ کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ ایسا واقعتا ہوا بھی تھا تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ واقعات کی تفصیلات مرتب کرنے والے پراسیکیوٹر سردار کوسکون نے اپنی دستاویز پر اس طرح سے تاریخ ڈالی ہے گویا کہ وہ رات ایک بجے یعنی کہ کسی بھی واقعے کے رونما ہونے سے چار گھنٹے قبل لکھی جا رہی ہو۔ویب سائٹ کے مطابق کوسکون نے ابتدا میں اس امر پر خاموشی اختیار کی۔ بعد ازاں حکومت کے حامی ایک صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے دستاویز کی تصدیق کی مگر ساتھ یہ بھی بتایا کہ وقت تحریر کرنے میں ان سے غلطی ہو گئی اور وہ اس کو بدلنا بھول گئے۔ ویب سائٹ کے مطابق کوسکون کی جانب سے یہ تشریح قابل اعتبار نہیں کیوں کہ انہوں نے دستاویز میں بعض واقعات کے بارے میں لکھا کہ یہ ابھی رونما ہوئے جب کہ درحقیقت وہ مطلقا واقع ہی نہیں ہوئے۔ ان واقعات میں قومی انٹیلی جنس کے ادارے کا محاصرہ ، اسپیشل فورسز کمانڈ کے صدر دفتر پر بم باری اور پولیس انٹیلی جنس بیورو کے دفتر پر بم باری جیسے واقعات شامل ہیں۔

برسلز میں ترکی کے سفارت خانے نے اس انکشاف پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔البتہ ایک تْرک ماہر کے مطابق دستاویز میں شامل واقعات اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ایردوآن کے ساتھیوں کو اس بات کا مکمل علم تھا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بعض واقعات کو کنٹرول صورت میں رونما ہونے دیا تا کہ آئندہ کریک ڈاؤن کے لیے میدان تیار کیا جا سکے۔ یہاں تک ان لوگوں نے پیشگی رپورٹیں بھی تیار کرنا شروع کر دیں تا کہ انہیں عدالتوں میں اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…