جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ملا عمرایک دن کے لئے بھی پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے، آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری

datetime 12  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی ) افغانستان میں طالبان سربراہ ملا عمر کے صوبے زابل میں ٹھکانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ ملا عمر نے اپنے آخری سال یہاں گزارے تھے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری2تصاویرمیں مٹی کی اینٹوں سے بنا صحن اور سادہ سا کمرہ دکھایا گیا۔جہاں ملا عمر آخری 7 سال 5 ماہ تک مقیم رہے۔دوسری تصویر میں طالبان سربراہ کے زیر استعمال اشیاء ہیں۔ ملا عمر اپنے چھوٹے کمرے سے متصل گلاب کے باغ میں دھوپ بھی لیتے تھے۔

طالبان ترجمان کے مطابق وہ ایک دن کے لئے پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے۔ بیماری کے باجود انہوں نے کسی دوسرے ملک میں علاج سے انکار کردیا۔دوسر ی طرف افغان صدر کے ترجمان کا دعوی ہے کہ ان پاس کافی ثبوت موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ملاعمر پاکستان میں رہتے رہے۔ ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔ملا عمر نے 1996 سے 2001 تک افغانستان میں حکومت کی تھی۔2001 کے بعد سے موثر طور پر انہوں نے افغان طالبان کی قیادت کی۔افغان طالبان نے ان کی موت کی خبر کو 2 برسوں تک خفیہ رکھا تھا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…