کابل (این این آئی)افغان حکومت کی جانب سے ملا عمر کی امریکی فوجی اڈے کے نزدیک رہائش کا دعوی مستردکردیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق ترجمان افغان صدر نے ملا عمر کے امریکی فوجی اڈے کے نزدیک رہائش کے دعوے کو سختی سے مسترد کیا۔سوشل میڈیاپر جاری بیان میں ترجمان افغان صدر نے کہا کہ ملاعمرکی امریکی فوجی اڈے کے قریب رہائش کے دعوؤں کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ملاعمر
کے پاکستان میں رہائش اورموت کے کافی ثبوت ہیں۔واضح رہے کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی صحافی ’بیٹے ڈیم‘ کی نئی کتاب ‘دی سیکریٹ لائف آف ملا عمر‘میں کہا گیا کہ عمومی طور پر امریکی حکام یہ سمجھتے رہے تھے کہ وہ پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ملا عمر افغانستان میں اپنے آبائی صوبے زابل میں امریکا کے ایک اہم فوجی اڈے سے صرف تین میل کے فاصلے پر رہائش پذیر تھے۔