جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ نے بیرون ملک فوجی اڈوں کی قیمت بڑھادی، قطر سب سے زیادہ ادائیگی کریگا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک قائم فوجی اڈوں اور وہاں پر تعینات فوجیوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ خلیجی ریاست قطر بھی امریکا کے دو فوجی اڈوں کی میزبانی کرتا ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے سے قطر کو بھی امریکی فوجی اڈوں کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر میں امریکا کے دو فوجی اڈے قائم ہیں،

ایک فوجی اڈہ دارالحکومت دوحہ سے محض 20 کلومیٹر اور دوسرا 30 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ امریکی صدر نے بیرون فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صداضافے کا فیصلہ کیا اور یہ رقم میزبان ممالک کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی فوجی اڈوں کے میزبان ممالک سے شکایت کی تھی کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات اور اڈوں کی قیمت ادا نہیں کررہے ہیں۔ ماضی میں ان اڈوں کا امریکا کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ سکا۔وائیٹ ہاؤس کی ہدایت پر امریکی انتظامیہ نے جرمنی، جاپان اور امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے دوسرے تمام ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہاں تعینات امریکی فوج کے 50 فی صد اخراجات پورے کریں۔ امریکی حکومت نے اپنے اس مطالبے کے متعلق میزبان ممالک کو مطلع کردیا ہے۔اس طرح بعض حالات میں امریکا فوجی کی میزبانی کرنے والے ممالک سے موجودہ دائیگیوں کی نسبت 5 سے 6 گن تک قیمت مانگے گا۔امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی امریکی فوج کے اخراجات میں اضافے کے حوالے سے مذاکرات کی تیاری کی گئی تھی۔ جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد 28 ہزار ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نیجنوبی کوریا میں متعین فوجیوں کے اخراجات میں 50 فی صد اضافے کی ایک سمری جنوبی کوریا کو بھیجی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…