جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی میڈیا بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین ثابت ، امریکی اخبارنے کرتوت بے نقاب کر دئیے

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این ) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا حکمران جماعت بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین بن کر سامنے آیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں تجزیہ کاروں نے بھارت کے بلند و بالا دعوئوں کے غبارے سے ہوا نکال دی۔

عالمی میڈیا میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب اترتا جا رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے ایک آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ کشمیر ہے جس پر بھارت قابض ہے جب کہ جارحیت پسند مودی کے وزارت عظمی پر براجمان ہونے کے بعد سے ناصرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں شدت آئی بلکہ لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی اخبار نے لکھا کہ گزشتہ 15 برسوں میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں یوں تو مودی سرکار کے دور حکومت میں عروج حاصل ہوا لیکن پچھلے برس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی جس کی ایک وجہ بھارت میں ہونے والے انتخابات ہوسکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ میں ایک اور تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ پلوامہ حملے کے بعد کشیدگی میں بے پناہ اضافے میں بے لگام میڈیا کا ہی ہاتھ ہے۔ بھارتی میڈیا نے صحافتی اصولوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے خبر دینے کے بجائے حکمراں جماعت کے لیے پروپیگنڈے کا کام کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…