جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

ایران کی بہ دولت بشار الاسد عربوں کا ہیرو بن گیا، قاسم سلیمانی

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم القدس ملیشیا کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بشار الاسد کو عربوں کا ہیرو کا لقب دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کی بہ دولت بشار الاسد عربوں کا ہیرو بن گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے تسلیم کیا کہ بشار الاسد کی حکومت کو ایران کی معاونت سقوط سے بچا لیا گیا۔ ایران کے قم شہر میں ایک تقریب سے خطاب میں جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے خطے میں

اسلامی تحریکوں کی بنیاد پڑی اور فلسطین کی فتح و نصرت کا راستہ ہموار ہوا۔ ایران ہی کی بہ دولت آج بشار الاسد عرب دنیا کا ہیرو ہے۔ یہ سب کچھ ا ایران کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں فتوحات ایران کی معاونت کی مرہون منت ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی نے خبردار کیا کہ ایرانی رجیم کو نقصان پہنچانے والے اس کے سنگین نتائج سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے بشارلاسد کو ایرانی قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل عرب لیڈر قرار دیا اور ان کی خامنہ سے ملاقات کو خطے میں بم قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…