ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے شاہی خاندان کی خانوادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی عرب کی سفیر تعینات کیاہے۔وہ مْملکت کی پہلی خاتون ہیں جنہیں کسی ملک میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں امریکا تعینات شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ سفیر مقرر کیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی عرب میں نائب وزیر دفاع کا قلم دان سونپا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کیامریکا میں سفیر مقرر کیے جانے پر وہ پوری دنیا کے ابلاغی حلقوں میں زیربحث ہیں۔شہزادی ریما 24 اکتوبر 1983ء
کو امریکا میں اپنے والد شہزادہ بندر بن سلطان کے ہمراہ واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں داخل ہوئیں۔ شہزادی ریما کے والد نے 22 سال تک دونوں ملکوں کے اہم تاریخی ادوار میں سفارت کاری کے فرائض انجام دیئے۔ امریکا میں قیام کے دوران شہزادی ریما نے سفارتی آداب و رموز اپنے والد شہزادہ بندر سلطان سے سیکھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی جرات، ہمت اور سفارتی رموز سے آگاہی کی بناء پر امریکا جیسے طاقت ور ملک میں انہیں سفیر مقرر کیا گیا۔