ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈھاکا سے دبئی جانے والی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے اْس ہوائی جہاز کو چٹاگانگ
کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ بعد ازاں بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈوز نے آپریشن کرتے ہوئے مبینہ ہائی جیکر کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق مبینہ ہائی جیکر بنگلہ دیشی شہری تھا اور اس کی عمر پچیس برس تھی۔