جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا ،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمیں تمام تر صورتحال کو روکنا ہو گا، پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں اور پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پلوامہ واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہم اسے روکنا چاہیں گے۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل ہیں اور جب سے پلوامہ حملے میں 41 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے اس کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ بھارت کسی سخت ردعمل پر غور کررہا ہے کیونکہ اسے پلوامہ حملے میں تقریباً 50 افراد کا جانی نقصان ہوا جسے ہم سمجھ سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا خطے میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، امریکا اور دیگر ممالک جوہری صلاحیت کے حامل پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تمام تر صورتحال کو روکنا ہو گا، کئی لوگ مارے جا چکے ہیں، ہم اسے ہر حال میں روکنا چاہتے ہیں اور اس عمل میں پوری طرح شریک ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک سے بات کر رہے ہیں، کئی لوگ ان سے بات کر رہے ہیں، یہ انتہائی پیچیدہ توازن کی صورتحال ہے کیونکہ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔پاک امریکا تعلقات پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ بہتر ہوئے ہیں اور پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات متوقع ہے

البتہ امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ ملاقاتیں کس سطح کی ہوں گی اور ان کی نوعیت کیا ہوگی یا ان کا انعقاد کس وقت کیا جائے گا۔امریکی صدر نے پاکستان کی امداد روکنے کے فیصلے کی ایک مرتبہ پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دیگر امریکی صدور کی موجودگی میں امریکا کا بہت فائدہ اٹھایا، ہم پاکستان کو سالانہ 1.3ارب ڈالر دے رہے تھے، میں نے وہ امداد بند کر دی کیونکہ پاکستان ہماری اس طرح مدد نہیں کر رہا تھا جس طرح اسے کرنی چاہیے تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…