نیویارک(این این آئی) امریکہ میں مقیم ایک نوجوان پاکستانی ڈاکٹر نے گزشتہ دنوں رہائش کے حصول کے لیے فیس بک پر ایک پوسٹ کی جس کے جواب میں امریکی لڑکیوں کی قطار لگ گئی جواسے شادی کرنے اوراپنے ساتھ رہائش رکھنے کی پیشکش کررہی ہیں۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ریحان منیر نامی اس ڈاکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ہیلو ایوری ون، میں ریحان ہوں اور مجھے کرائے پر ایک فرنشڈ روم کی ضرورت ہے جو اپر ایسٹ سائیڈ، اپر ویسٹ سائیڈ یا مڈٹاؤن مین ہٹن کے علاقوں میں واقع ہو۔ میں 20جولائی سے وہاں شفٹ ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں اور 30اگست تک اس میں رہوں گا۔ میں 800ڈالر تک کرایہ دوں گا تاہم اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔اب تھوڑا بہت میرے بارے میں، میری عمر 26سال ہے اور میں پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہوں اور مونٹ سینائی ہارٹ ہسپتال میں کام کر رہا ہوں۔ ریحان منیر کی اس پوسٹ پر کرائے پر کمرہ دینے والا تو کوئی نہ آیا لیکن اپنے ساتھ منتقل ہونے کی پیشکش کرنے والی لڑکیوں کی قطار لگ گئی۔ لیز شیرشیکووا نامی لڑکی نے لکھا کہ آپ میرے ساتھ رہائش رکھ سکتے ہیں، میرے کمرے میں کافی جگہ ہے۔ ڈریو ریڈن بیک نے کہا کہ مجھ سے شادی کرو گے؟نیڈلی شینو نامی لڑکی نے لکھا کہ یہ بہت ہینڈسم ہے۔ کاش میرے پاس کرائے پر دینے کے لیے کوئی کمرا ہوتا۔