منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے کانگریس کی رکاوٹ کو ختم کرنے کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے 8 ارب ڈالر کے بل منظوری اور کانگریس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اختیارات استعمال کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرونگا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس ’روز گارڈن‘ سے نشر ہونے والے خطاب میں تازہ اقدام کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان قانونی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں، جبکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت ہے جو متوقع طور پر اس جنگ میں پہل کرے گی جو نہ صرف امریکی کانگریس کے اندر لڑی جائیگی بلکہ عدالتوں میں بھی جائے گی۔سرحد پر دیوار کی تعمیر کی اہمیت اور چین کے ساتھ تعلقات پر تفصیلی بات کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے دستخط کرنے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی انسانی اسمگلرز اور منشیات کے خلاف جنگ کی بات کررہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ کانگریس کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کو روکنے کیلئے منظور کیے گئے نئے بل پر بھی دستخط کریں گے۔نئے بل کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل دیوار کی تعمیر کیلئے ان کی ضرورت کے مطابق 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فراہم نہیں کر رہا ہے۔دوسری جانب امریکہ میں حقوق کی سب سے بڑی تنظیم امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ٹرمپ کے خطاب کے بعد اے سی ایل یو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جنوبی سرحد میں دیوار کے تعمیر کی خواہش کیلئے قومی ایمرجنسی کو جواز نہیں بنایا جاسکتا ہے بلکہ یہ صدارتی اختیارات کا واضح طور پر غلط استعمال ہوگا۔قبل ازیں امریکی سینیٹ میں حکومتی رہنما مِچ میک کونیل نے اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں، جس کے بعد انہیں کانگریس کی منظوری لیے بغیر میکسکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے امریک سینیٹر میک کونیل نے کہا تھا کہ انہوں نے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آئندہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے وہ ایک بل بھی منظور کریں گے جس کے حق میں ووٹ دینے کیلئے تیار ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…