براتسلاوا(اینج این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ خطے میں موجود جمہوریت اور آزاد معیشت کو روس اور چین کے باعث دوہرے خطرے کا سامنا ہے،خطے میں موجود جمہوریت اور آزاد معیشت کو روس اور چین کے باعث دوہرے خطرے کا سامنا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مشرقی یورپ میں کمیونزم کے خاتمے کے تیس برس مکمل ہونے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود
جمہوریت اور آزاد معیشت کو روس اور چین کے باعث دوہرے خطرے کا سامنا ہے۔ انہوں نے وسطی یورپی ممالک کو خبردار کیا کہ وہ روسی اور چینی غلبے کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ پومپیو نے خاص طور پر کہا کہ وسطی اور مشرقی یورپی ممالک ان دونوں طاقتوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور سیاسی مداخلت کا سامنا کرنے کی بظاہر سکت نہیں رکھتے۔ امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان خطرات کے پیش نظر امریکا خطے میں اپنی سیاسی اور عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کر دے گا۔