جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

لبنان کی سیاسی قوتیں خود کو غیرجانب دار رکھیں : سلامتی کونسل کا مطالبہ

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی سلامتی کونسل نے لبنان کی ایران نواز حزب اللہ ملیشیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر جانب داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بیرونی محاذ آرائی سے خود کو دور رکھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ لبنان کی تمام سیاسی جماعتوں کی پہلی ترجیح ملک کی تعمیرو ترقی ہونی چاہیے۔

اس بیان کا مقصد حزب اللہ کو پیغام دینا تھا جو ایک طرف لبنان کی حکومت کا حصہ ہے اور دوسری طرف اس کے جنگجو شام اور بعض دوسرے ملکوں میں بھی موجود ہیں۔سلامتی کونسل نے لبنان کی مسلح تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کونسل کی ان قراردادوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں جن میں ان سے ہتھیار پھینکنے پر زور دیاگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہتھیار رکھنے کی مجاز صرف حکومت ہے اور کسی تنظیم کے مسلح ہونے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔عالمی سلامتی کونسل نے لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لبنان میں اکتیس جنوری کو نو ماہ کی طویل کوششوں کے بعد سیاسی جمود ٹوٹا اور قومی حکومت کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی۔سلامتی کونسل نے لبنان کی تمام سیاسی قوتوں پر ملک کو درپیش اقتصادی، سماجی، امن وامان او انسانی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی لبنانی حکومت پر ملک میں اصلاحات متعارف کرانے، کرپشن کے خاتمے اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…