تہران(این این آئی)ایرانی خلائی تحقیقی مرکز میں آگ لگنے سے تین سائنسدان ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق ایرانی وزیر مواصلات محمد جواد جاہرومی نے بھی کر دی ۔ جاہرومی نے اس مرکز میں آگ لگنے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ ایرانی حکومت
نے بھی ہلاک ہونے والے تینوں سائنسدانوں کے بارے میں کوئی تفصیل یا ان کے نام ظاہر نہیں کیے، یہ امر اہم ہے کہ امریکی تنقید کے باوجود ایران اپنا خلائی تحقیق کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں برس جنوری میں ایران نے اپنے ایک خلائی سیٹلائٹ کی ایک تصویر بھی جاری کی تھی۔