پیر‬‮ ، 24 جون‬‮ 2024 

پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے : عرب ٹی وی

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے یا تحفے کے طورپر کسی دوسرے مسلمان ملک کو دے دیا جاتا ہے۔ محفوظ رکھنے کے لیے اتارے جانے والے غلاف کو کھول کر اس کے حصے الگ الگ کیے جاتے ہیں۔عرب ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد سات تک ملتی ہے۔

خاکی، سرخ، سفید، زرد، سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سیزیادہ عرصے تک استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق بعض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زاید رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ ایک بنیادی رنگ اور دوسرا اس کی تزائین وآرائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآیانی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے۔غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہرسال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی مشہور تاریخوں میں یوم عاشور، یکم رجب، 27 رمضان، یوم الترویہ اور قربانی کا دن زیادہ مشہور ہیں۔رپورٹ کے مطابق پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے یا تحفے کے طورپر کسی دوسرے مسلمان ملک کو دے دیا جاتا ہے۔ محفوظ رکھنے کے لیے اتارے جانے والے غلاف کو کھول کر اس کے حصے الگ الگ کیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…