نیویارک(این این آئی)سعودی عرب نے سات حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کے یمنی اداروں نے بتایاکہ سعودی حکام نے ان افراد کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔ اس دوران یہ حوثی باغی صنعاء پہنچ چکے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل حوثیوں نے ایک سعودی قیدی کو رہا کیا تھا۔ فریقین کے مابین قیدیوں کا یہ پہلا تبادلہ ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر تیزی سے
عمل ہو گا۔