ریاض(این این آئی) برطانوی کمپنی او اے جی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دوہوائی اڈے عالمی معیار کے حامل پائے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابہاء ایئرپورٹ اور دمام کا کنگ فہد ایئرپورٹ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہوائی اڈوں میں پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔ دونوں سے پروازیں بروقت روانہ ہورہی ہیں اور مسافروں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہورہی۔