ایران یرغمالی دہشت گردی کی مذموم مہم سے باز آئے،امریکی وزیرخارجہ کا انتباہ

21  جنوری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نے متعدد امریکیوں کو بے قصور ہونے کے باوجود یرغمال بنا رکھا ہے۔ ایران سے قیدیوں کو یرغمال بنائے جانے کی دہشت گردی کا سلسلہ بند کیا جائے ،عرب ٹی وی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں پومپیو نے کہا کہ 40 سال قبل ایرانی انتہا پسندوں نے

444 دن تک مسلسل 52 امریکی سفارت کاروں کو یرغمال بنائے رکھا گیا۔ آج بھی ایران نے امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ، صدر حسن روحانی اور وزیرخارجہ جواد ظریف کو چاہیے کہ وہ امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کی دہشت گردی سے باز آئے اور زیرحراست پوپ لیفنسن، شیوی وانگ سمیت دیگر تمام امریکیوں اور غیرملکی شہریوں کو رہا کرے۔خیال رہے کہ امریکی شہری لیفنسن 9 مارچ 2007ء کو پراسرار طورپر ایران کے جزیرہ کیش سے لاپتا ہوگیا تھا۔ وہ است بچوں کا باپ ہے اور ذیابیطس کا مریض ہے۔ اسے ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے حراست میں لے لیا رکھا ہے۔39 سالہ وانگ کو جولائی 2016ء کو گرفتار کیا گیا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایران میں یرغمال بنائے گئے شہریوں میں لبنان کے نزار زکا کو حسن روحانی کی طرف سے ایک کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر مدعو کرنے کے بعد تہران میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسے امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ایران میں کئی دوسرے ملکوں کے شہری بھی زیرحراست ہیں جن میں احمد رضا جلالی بھی شامل ہیں۔ جلالی جوہری سائسندانوں کے قتل میں ملوث ہونے کیالزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔آسٹریا کی شہریت رکھنے والے کامران قادری کو بھی ایرانی ٹیکنالوجی کے راز افشاء کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…