جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

سوڈان : مظاہرے میں ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ نئے احتجاج میں تبدیل

datetime 19  جنوری‬‮  2019 |

خرطوم(این این آئی )سوڈان میں مظاہروں میں شہید ہونے والے ایک شخص کے جنازے کا جلوس مقتول کا لاشہ لے کر احتجاج میں شامل ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوڈانی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں مظاہرے میں شامل ایک شخص دم توڑ گیا جس کے باعث ملک میں پہلے سے حکومت کے خلاف جاری عوامی غم وغصے میں مزید اضافہ ہو گیا۔جمعرات کے بعد سے اب تک سوڈان میں ہونے والے

پر تشدد احتجاج میں مزید تین افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق دارالحکومت خرطوم سے ہے۔گزشتہ روز خرطوم میں ہزاروں افراد حکومت مردہ باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے صدر عمرالبشیر کی برطرفی کے حق میں نعرے لگائے۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسوگیس، دھاتی گولیوں اور ہوائی فائرنگ کی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔ مظاہرین 60 سالہ مقتول احتجاجی کے گھر پر جمع تھے، اس موقع پر کم سے کم 5 ہزار افراد نے مقتول کے جنازے میں شرکت اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک احتجاجی معاویہ عثمان دم توڑ گیا جس کے بعد عوام میں حکومت کے خلاف مزید سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔خیال رہے کہ سوڈان میں گذشتہ ماہ سے جاری احتجاج میں مسلسل شدت آ رہی ہے۔ صدر البشیر نے پولیس کو مظاہرین پر گولی چلانے سے گریز کی ہدایت کی ہے مگر اس کے باوجود آئے روز مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت خرطوم کے علاوہ کئی دوسرے شہروں میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ ام درمان میں نکالی گئی ایک ریلی میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی اور حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…