برلن(این این آئی)جرمن پارلیمان نے بریگزٹ بل منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بل یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق ہے۔ بنڈس ٹاگ میں منظور کیے گئے اس بل میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد اسی وقت ہو گا جب برطانیہ
عملی طور پر یونین سے نکل جائے گا۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس موقع پر پارلیمان سے اپنے خطاب میں یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر بریگزٹ کا سب سے زیادہ نقصان برطانیہ ہی کو ہو گا تاہم یونین کے دیگر رکن ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔