ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بریگزٹ : برطانوی پارلیمان نے معاہدہ مسترد کر دیا، ٹریزا مے کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کا بریگزٹ معاہدہ بھاری اکثریت سے مسترد کیے جانے کے بعد وزیراعظم ٹریزا مے کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر دی گئی ،ادھر یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے تجویز دی ہے کہ

موجودہ صورتحال میں برطانیہ کو یورپی یونین کا حصہ بنے رہنا چاہیے۔ اگر معاہدہ ناممکن ہے اور کوئی بھی بغیر معاہدے کے ایسا نہیں چاہتا تو کون ہو گا جو جرات کر کے وہ بات کہے گا جو کہ واحد مثبت حل ہے۔اسی بارے میں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالعوام میں منگل کی شب بریگزٹ معاہدے پر ہونے والی ووٹنگ میں حکومت کو 230 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ وزیراعظم مے کی یہ شکست برطانوی پارلیمانی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی شکست ہے۔ارکانِ پارلیمان نے معاہدے کو مسترد کرنے کے لیے 202 کے مقابلے میں 432 ووٹ دیے۔ کنزرویٹو پارٹی کے قریباً 118 ارکان نے حزب مخالف کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے خلاف ووٹ دیا۔برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی حتمی تاریخ 29 مارچ مقرر ہے اور اس معاہدے میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی شرائط متعین کی گئی تھیں۔برطانوی اپوزیشن پارٹی لیبر کے سربراہ جیریمی کوربن نے قرارداد مسترد کیے جانے کے بعد اعلان کیا کہ وہ حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کر رہے ہیں جس کا ممکنہ نتیجہ برطانیہ میں عام انتخابات بھی ہو سکتا ہے۔ْادھر یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ انھیں اس نتیجے پر افسوس ہے اور بعد میں انھوں نے ٹویٹ کے ذریعے سوال اٹھایا کہ کون یہ سوال کرنے کی ہمت کرے گا کہ اس پورے معاملے کا مثبت حل کیا ہے؟’انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی منظوری میں ناکامی کے بعد برطانیہ کو یورپی یونین میں رہنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…