واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے۔ خلیج تعاوج کونسل کا متحد ہونا ہمارے علاقائی تزویراتی اتحاد نے کے لیے ناگزیر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ اور صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ خلیجی ممالک میں تنازع کافی طول پکڑ گیا ہے اور اس کا
حل کیا جانا سب کے باہمی مفاد میں ہے۔انھوں نے کہا کہ اس تنازع کے جاری رہنے کی وجہ سے خطے میں دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور باہمی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک اہم کام کرتے ہیں اور ہمارے سامنیاہم کام ہیں جنھیں ہمیں مشترکہ طور پر جاری رکھنا ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ تمام فریقین باہمی تعاون کی افادیت پر غور کریں اور وہ اقدامات اٹھائیں جو ان کی صفوں میں اتحاد کے لیے ضروری ہیں۔