ادیس ابابا (این این آئی )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بعض افریقی ممالک کے چینی مالی قرضوں کے بارے میں خدشات درست نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچنے پر کہی۔ انہوں نے اس کا اعتراف کیا کہ مالی قرضے کی شرائط سے بعض افریقی
ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایتھوپیا چینی وزیر خارجہ کے چار ملکی دورے کی پہلی منزل ہے۔ وہ گیمبیا، سینیگال اور برکینا فاسو بھی جائیں گے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین براعظم افریقہ کے ممالک کو مالی قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ افریقہ کے لیے چینی قرضوں کا حجم تین سو بلین امریکی ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے۔