واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور اسرائیل نے شام اور ایران کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ ایران اورداعش کی جارحیت کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی۔ یہ بیان انہوں نے برازیل میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات سے قبل دیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی
وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ شام میں نگرانی اور کارروائیوں میں اشتراک کو کس طرح بڑھایا جائے۔ پومپیو کے بقول اسرائیل کے ساتھ تعاون میں کسی بھی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان کے بقول اسلامک اسٹیٹ اور ایران کی جارحیت کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی۔