ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا، افغانستان میں چین، روس اور ایران کو اہم کردار کے طور پر دیکھتا ہے،پینٹا گون

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کے لیے جہاں پاکستان نے چین، روس اور ایران سے مشاورت کی ہے وہیں امریکا نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازع کے خاتمے میں یہ تینوں ممالک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (ڈی او ڈی) کی جانب سے کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان میں چین کی

فوجی، اقتصادی اور سیاسی مصروفیت ملکی سلامتی کے خدشات سے دوچار ہے کیونکہ دہشت گردی افغان سرحد سے چین تک پھیل سکتی ہے اور اپنی علاقائی اقتصادی سرمایہ کاری کا تحفظ چین کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران، افغانستان میں ایک مستحکم حکومت چاہتا ہے جو ایران کے مقاصد، داعش کے خاتمے، امریکا/نیٹو کی موجودگی کو ختم کرنے اور ایرانی خدشات جیسے پانی کے حقوق اور سرحدی سیکیورٹی کے تحفظ کی ذمہ دار ہو۔پینٹاگون کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو بتایا گیا کہ روس وسطی ایشیا میں اپنے مفادات کے تحفظ اور خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے طالبان سمیت افغانستان میں موجود کرداروں سے وسیع پیمانے پر رابطے میں ہے۔امریکی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ مصالحت کی کوششوں میں مدد اور باغیوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پاکستان پر چینی دباؤ کو جاری دیکھنا چاہتا ہے۔افغانستان کی ماؤنٹین بریگیڈ چین میں تربیت حاصل کرے گی، جس کا مقصد چین کے صوبے سنکیانک سے متصل واخان کوریڈور کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ چین کو خدشہ ہے کہ یوغر کے شدت پسند واخان کوریڈور کا استعمال کرکے خطے میں چینی مفادات کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔امریکا کا خیال ہے کہ بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر چین کے تحفظات ایک مثبت عنصر ہے جو بیجنگ کو جنوبی ایشیائی خطے میں دہشت گردی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ رپورٹ میں پینٹاگون نے افغانستان میں ایرانی اثر و رسوخ کو بھی تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران افغان حکومت کے ساتھ تعلقات، تجارت اور اقتصادی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش اور رابطے میں رہنے کے لیے کثیر حکمت عملی پر گامزن ہے اور کابل

کو منحرف نہ کرنے کی کوشش کے ساتھ طالبان کو حمایت فراہم کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مغربی، وسطی اور شمالی افغانستان میں ایران کا شامل ہونا انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں افغان باشندوں کی ایران کے ساتھ ثقافت، مذہب اور زبان کے تعلاقات کی ایک تاریخ ہے۔روس کی افغان پالیسی کا جائزہ لینے کے بعد پینٹاگون نے یہ نوٹ کیا کہ ماسکو و ہتھیاروں کی فروخت کی تجدید، بحالی اور کابل کی تربیت چاہتا ہے، جو افغان حکومت کے ساتھ اثر و رسوخ میں مدد فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…